عثمان بزدار سے شاہ محمود کی ملاقات، جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کے قیام پر تبادلہ خیال
وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے ملاقات کی جس میں جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کے قیام، سیاسی صورتحال اور کورونا سے نمٹنے کیلئے اقدامات پر بات چیت کی گئی۔اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا تھا وزیراعظم کی قیادت میں وفاقی حکومت نے مشکل حالات میں بہترین، متوازن اور عوام دوست بجٹ پیش کیا ہے، عمران خان، وفاقی وزیر حماد اظہر اور ان کی ٹیم کو مبارکباد دیتا ہوں، اپوزیشن کو ٹیکس فری بجٹ پر بھی تنقید برائے تنقید زیب نہیں دیتی، بجٹ میں ترجیحات کا درست تعین کیا گیا ہے۔ عثمان بزدار نے کہا موجودہ حالات میں اس سے بہتر بجٹ پیش نہیں کیا جاسکتا، بجٹ میں غریب اور کم وسیلہ طبقات پر کوئی بوجھ نہیں ڈالا گیا، جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کیلئے ایڈیشنل چیف سیکرٹری اور ایڈیشنل آئی جی کی تعیناتی کیلئے پوسٹوں کی منظوری دے دی ہے، اس ضمن میں نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے، بہاولپور اور ملتان میں ایڈیشنل چیف سیکرٹری اور ایڈیشنل آئی جی تعینات ہوں گے، جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ بہت جلد فنکشنل ہوجائے گا، جنوبی پنجاب کے لوگوں کو کام کے سلسلے میں لاہور کا سفر نہیں کرنا پڑے گا، جنوبی پنجاب کے عوام کو ان کا حق واپس کر رہے ہیں۔ بجٹ عوامی ہے نہ فلاحی، عوام کی آنکھوں میں د ھول جھونکی گئی