وزیراعظم کا لاہور میں کورونا ایس او پیز کی پابندیاں مزید سخت کرنے کا حکم
لاہور:وزیراعظم عمران خان نے پنجاب بھر میں ایس او پیز کی پابندیاں مزید سخت کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ جہاں بھی ایس او پیز کی خلاف ورزی ہورہی ہے سخت ایکشن لیا جائے۔ وزیراعظم عمران خان کی سربراہی اجلاس منعقد ہوا جس میں لاہورسمیت پنجاب میں کورونا کے بڑھتے ہوئے کیسز روکنے کےلئے خصوصی اقدامات کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔وزیراعظم عمران خان نے لاہور میں کورونا ایس او پیز کی پابندیاں مزید سخت کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ لاہور سمیت پنجاب میں جہاں ایس او پیز کی خلاف ورزی ہورہی ہے سخت ایکشن لیا جائے۔ان کا کہنا تھا کہ عوام کو ماسک، سماجی فاصلہ اور دیگر احتیاطی تدابیر پر ہر صورت عملدرآمد کرنا ہوگا،اپوزیشن کا کام صرف تنقید کرنا ہے،ہم تنقید سے گھبرانے والے نہیں،حکومت کو بہت سی مشکلات کا سامنا ہے اس کے باوجود حالات کنٹرول میں ہیں۔ واضح رہے کہ ملک بھر میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 1 لاکھ 32 ہزار 405 تک جا پہنچی ہے،گزشتہ 24 گھنٹوں میں 88 اموات ہوئیں،گزشتہ 24 گھنٹوں میں ریکارڈ 6 ہزار 472 نئے کیسز رپورٹ ہوئے،گزشتہ 24 گھنٹوں میں سب سے زیادہ 29 ہزار 850 ٹیسٹ کیے گئے،مجموعی طور پر 8 لاکھ 39 ہزار 019 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں،ملک بھر میں صحت یاب ہونے والے مریضوں کی تعداد بھی تیزی سے بڑھنے لگی ہے ، گزشتہ 24 گھنٹوں میں ریکارڈ 9809 مریضوں نے کورونا کو شکست دی،ملک بھر میں 50 ہزار 56 مریض صحت یاب ہو کر گھر پہنچ گئے ہیں،تاہم مجموعی اموات کی تعداد 2551 ہو گئی ہے۔ نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے مطابق پنجاب میں سب سے زیادہ 50087 کیسز رپورٹ ہوئے،سندھ میں کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 49256 ہو گئی،کے پی میں کورونا وائرس سے متاثر مریضوں کی تعداد 16415، بلوچستان میں 7866 ہو گئی،اسلام آباد میں کورونا سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 7163 آزاد جموں و کشمیر 574 گلگت میں 1044 ہو گئی ہے ۔