بجٹ سال 2020-21عوام دوست ہے جس پر اپوزیشن کو تکلیف ہورہی ہے۔ حلیم عادل شیخ
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما حلیم عادل شیخ نے کہا ہے کہ بجٹ سال 2020-21عوام دوست ہے جس پر اپوزیشن کو تکلیف ہورہی ہے۔ فردوس شمیم نقوی نے کہا کہ دفاع کے بجٹ میں کمی ممکن نہیں ملکی سالمیت کوخطرہ ہو تو ہم کسی پر بھروسہ نہیں کرسکتے ہیں۔سندھ اسمبلی میڈیا کارنر پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما حلیم عادل شیخ نے کہا کہ ملک پر کوروناوائرس، ٹڈی دل اور کرپٹ مافیا کے حملے ہوئے ہیں۔ عمران خان نے مشکل حالت میں ٹیکس فری بجٹ کیا ہے یہ بڑا اقدام ہے۔ ڈبل کیبن مہنگی،موٹر سائیکل،گھر سستے ہونے پر مخالفین کو تکلیف ہے۔ پیپلز پارٹی یاد رکھے انہیں بھی سندھ میں بجٹ پیش کرنا ہے۔فردوس شمیم نقوی کا کہنا تھا اکہ دفاع کے بجٹ میں کمی ممکن نہیں ملکی سالمیت کوخطرہ ہو تو ہم کسی پر بھروسہ نہیں کرسکتے ہیں۔پاکستان تحریک انصاف کے رہنماووں کی جانب سے بجٹ پر اپوزیشن کے رد عمل کی شدید مذمت کی گئی اور بجٹ سال 2020-21کو عوام دوست بجٹ قرار دیا گیا۔