سونی کا نیا پلے اسٹیشن 5 کنسول متعارف
معروف کمپنی سونی نے اپنا نیا پلے اسٹیشن 5 کنسول متعارف کروادیا ہے۔ ٹیکنالوجی ویب سائٹ کے مطابق معروف کمپنی سونی نے اپنا نیا پلے اسٹیشن 5 کنسول متعارف کروادیا ہے۔ گزشتہ سال اکتوبر میں کمپنی نے اعلان کیا تھا کہ پلے اسٹیشن 5 صارفین کے لیے 2020 کے آخر میں دستیاب ہوگا۔اس حوالے سے کمپنی کا کہنا ہے کہ پلے اسٹیشن 5 کے کنٹرولر میں متعدد تبدیلیاں کی جارہی ہیں اور پہلی بار رمبل ٹیکنالوجی کی جگہ نئی ہیپٹک فیڈبیک ٹیکنالوجی کو دی جارہی ہے۔اس میں ایک اور بڑی تبدیلی اڈپٹو ٹریگرز نامی ٹیکنالوجی ہے جس کی بدولت ڈویلپرز ٹریگرز ریزیزٹنس پروگرام بناسکیں گے اس کے ڈیزائن سے متعلق معلومات جاننے کے لیے کمپنی نے اس کنسول کو متعارف کروایا ہے ۔ جمعرات کو ایک لائیو ایونٹ کے دوران بلیک ایند وائیٹ ڈیزائن والے کنسول کو پیش کیا گیا۔ ایکس باکس سیریز ایکس کی طرحپی ایس 5 کا اسٹینڈ عمودی ہے جبکہ یہ 2 ورژن میں دستیاب ہوگا، ایک 4 کے بلیو رے ڈرائیو اور دوسرا پیور ڈیجیٹل ایڈیشن۔ پی ایس 5 کا ڈیجیٹل ورژن آپٹیکل ڈرائیو کے بغیر ریگولر ماڈل کے مقابلے میں زیادہ پتلا ہے، اور اس کا مطلب یہ بھی یہ ہے کہ ڈیجیٹل ایڈیشن زیادہ سستا ہوگا، تاہم کمپنی نے فی الحال قیمت سے متعلق کوئی اعلان نہیں کیا ۔ ایکس باکس سیریز ایکس کی طرح ٹی وی یا مانیٹر کے نیچے پی ایس 5 کو عمودی یا افقی انداز میں رککھا جاسکتا ہے جبکہ سونی نے اسٹینڈ بھی بنایا ہے، مگر ڈیجیٹل ایڈیشن کا اسٹینڈ کچھ مختلف ہے۔ سونی کی جانب سے پی ایس 5 کے لیے متعدد ایسیسریز بھی تیار کی گئی ہیں جن میں ڈوئل سنس چارجنگ اسٹیشن، ایک نیا ایچ ڈی کیمرا، پلس تھری ڈی وائرلیس ہیڈ سیٹ اور میڈیا ریموٹ۔ پی ایس 5 کے ٹاپ پر حرارت کے اخراج کے لیے وینٹس دیئے گئے ہیں جبکہ فرنٹ پر یو ایس بی اے اور یو ایس بی سی پورٹس دی گئی ہیں۔ نئے پلے اسٹیشن میں 100 جی بی بلیو رے ڈسکس استعمال ہوں گی، جبکہ کمپنی پہلے ہی تصدیق کرچکی ہے کہ کنسول میں ڈسک ڈرائیو دی جائے گی مگر تمام گیمز کو انٹرنل ایس ایس ڈی پر انسٹال کرنا ہوگا۔سپرفاسٹ ایس ایس ڈی سب سے بڑی اپ ڈیٹ ہے جو سونی نے متعارف کروائی ہے اور کمپنی نے ڈیٹا ریڈ اسپیڈ کو بھی بہتر کیا ہے ۔ پلے اسٹیشن 5 میں 8 کور سی پی یو، کاسٹیوم جی پی یو، تھری ڈی آڈیو، 8 کے گیمنگ سپورٹ (جبکہ 120 ہرٹز4 کے گیمنگ سپورٹ)، بجلی کے کم استعمال کا آپشن، پی ایس فور بیک ورڈز کمپیٹیبلیٹی اور الٹرا فاسٹ ایس ایس ڈی جیسے فیچرز بھی موجود ہوں گےاورنئے پلے اسٹیشن کا یوزر انٹرفیس بھی مکمل طور پر تبدیل کردیا گیا ہے۔