سرگودھا سمیت صوبہ بھر میں پٹرول کی فراہمی معمول پر آنا شروع ہوگئی
سرگودھا سمیت صوبہ بھر میں پٹرول کی فراہمی معمول پر آنا شروع ہوگئی ہے مختلف مقامات پر پٹرول پمپس نے سپلائی کا عمل شروع کردیا ہے جس سے لمبی لائنیں ختم ہورہی ہیں بعض مقامات پر پٹرول کی ترسیل مزید آج سے بہتر ہوجائیگی تاہم گزشتہ روز لاک ڈان کی وجہ سے ٹریفک کی آمدو رفت کم ہونے سے بھی پٹرول پمپس پر رش کا بوجھ کم ہوا ہے البتہ کئی مقامات سے پٹرول کی عدم دستیابی کی بھی اطلاعات ہیں جس پر ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ آئندہ 24 گھنٹے میں ضلع بھر میں کسی بھی پٹرول پمپ پر پٹرول کی کمی نہیں ہوگی عوام جتنا چاہیں پٹرول لے سکتے ہیں انتظامیہ کے افسران کو آج بھی متحرک رہنے کی ہدایت کی ہے ڈپٹی کمشنر سرگودھا نے متعلقہ مجسٹریٹس اور اے سی صاحبان کو کہا ہے کہ آج اتوار کو چھٹی کے باوجود چیکنگ کا سلسلہ جاری رکھیں تاکہ عوام کو مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔