کرونا وائرس کی دوسری لہر سے کوئی خوف نہیں: وائٹ ہاؤس
وائٹ ہاؤس کے اقتصادی مشیر لاری کوڈلو کا کہنا ہے کہ امریکی انتظامیہ کرونا کی دوسری لہر اٹھنے کے حوالے سے کوئی تشویش محسوس نہیں کر رہی۔امریکا کی متعدد ریاستوں میں پابندیوں کو نرم کر دیا گیا ہے۔ معاشی سرگرمیوں کی جانب بتدریج واپسی سامنے آ رہی ہے۔ اس دوران کرونا وائرس کی دوسری لہر پھیلنے کے حوالے سے خبردار کیا جا رہا ہے۔امریکی اخبار کے مطابق قومی اقتصادی کونسل کے سربراہ کوڈلو نے یہ بیان سرمایہ کاری کے ایک بینک کے صارفین کے لیے منعقد ورچوئل اجلاس کے دوران دیا۔