پاکستان کے عرفان محسود نے ایک اور عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیا
جنوبی وزیرستان سے تعلق رکھنے والے عرفان محسود نے امریکی ریکارڈ ہولڈر رون کوپر کا گنیز ورلڈ ریکارڈ توڑ دیا، عرفان محسود نے ایک منٹ میں ایک پاؤں پر 40 پونڈ وزن کے ساتھ 60 پش اپس لگا کر ریکارڈ توڑا۔ امریکی شہری ہولڈر رون کوپر نے ایک منٹ میں 40 پونڈ وزن کے ساتھ 53 پش اپس لگائے تھے۔ عرفان محسود کا کہنا تھا کہ رون کوپر کا ریکارڈ توڑنے کے بعد میرے ٹوٹل 31 گنیز ورلڈ ریکارڈ ہوگئے ہیں، ان کا کہنا تھا کہ مزید ریکارڈز بنا کر ملک کا نام روشن کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔