لیاری گینگ وار کے سرغنہ عزیر بلوچ کو سب جیل منتقل کردیا گیا
ینٹرل جیل میں لیاری گینگ وار کے سرغنہ عزیز بلوچ کی جان کو خطرہ کے پیش نظر سب جیل منتقل کردیا گیا۔سندھ حکومت نے عزیر بلوچ کیلئے رینجرز کے مٹھا رام ہاسٹل کو سب جیل قرار دیا۔ بطور سب جیل مٹھا رام ہاسٹل کی اندرونی سیکیورٹی کی ذمہ داری جیل پولیس کی ہوگی۔ ذرائع حکومت سندھ کے مطابق مٹھا رام ہاسٹل کی بیرونی سیکیورٹی کی ذمہ داری رینجرز اور سندھ پولیس انجام دے گی۔