قبائلی علاقوں کی ترقی حکومت کی اولین ترجیح ہے:محمود خان
یبرپختونخواکے وزیر اعلیٰ محمود خان نے کہا ہے کہ قبائلی علاقوں کی ترقی موجودہ حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ آج (ہفتہ) پشاور میں ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے متعلقہ حکام کو قبائلی اضلاع میں شفافیت اور میرٹ کی بنیاد پر خالی آسامیاں پر کرنے کی ہدایت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ قبائلی علاقوں کی ترقیاتی سکیموں کی جلد تکمیل میں کسی قسم کی سستی برداشت نہیں کی جائے گی۔