امریکہ کے ساتھ موجودہ تعلقات انتہائی کم ترین سطح پر ہیں: روسی صدر
روس کے صدر ولادی میر پیوٹن نے کہا ہے کہ روس اور امریکہ کے درمیان موجودہ تعلقات اپنی کم ترین سطح پر ہیں۔انہوں نے یہ بات امریکی صدر جوبائیڈن سے آئندہ ہفتے ہونے والی ملاقات سے پہلے این بی سی نیوز کو دئیے گئے ایک انٹرویو میں بتائی۔انہوں نے واشنگٹن پوسٹ کی اس رپورٹ کو مسترد کیا کہ روس ایران کو جدید سیٹلائٹ کی فراہمی کی تیاری کر رہا ہے جس کے ذریعے ایران مشرق وسطیٰ میں ممکنہ فوجی اہداف کا پتہ چل سکے گا۔