لاہور: گورنرپنجاب چوہدری محمد سرور نے پینے کے صاف پانی کے بڑے منصوبے کا اعلان کر دیا۔
لاہور: گورنرپنجاب چوہدری محمد سرور نے پینے کے صاف پانی کے بڑے منصوبے کا اعلان کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق گورنر پنجاب نے وزراء اور ایم این ایز کے اعزاز میں استقبالیہ کا اہتمام کیا۔ اس موقع پر وفاقی وزرا میں شاہ محمودقریشی، فواد چوہدری، اسدعمر اور اسپیکر اسد قیصر، وزیرمملکت فرخ حبیب، زرتاج گل اور نوشین حامد سمیت دیگر نے شرکت کی۔ استقبالیہ کے موقع پر چوہدری سرور نے پینے کے صاف پانی کے بڑے منصوبے کا اعلان کیا اور کہا ہر قوی اسمبلی میں 6 اور ہر صوبائی حلقے میں3فلٹر یشن پلانٹس لگائیں گے۔ اسپیکر، وزرا اور اراکین اسمبلی نے پنجاب آب پاک اتھارٹی کی کار کردگی پر اعتماد کا اظہار کیا۔