عمران خان کی حکومت عوامی ردعمل سے ڈری ہوئی ہے، بلاول بھٹو زرداری
بلاول بھٹو زرداری نے بجٹ میں عوام پر پونے چار سو ارب روپے سے زائد کے ٹیکس لگانے کے عمل کو ظالمانہ قرار دے دیا۔ بلاول نے کہا کہ عمران خان کی حکومت نے عام آدمی کے استعمال کی کوئی ایسی شے نہیں چھوڑی جس پر ٹیکس نہ لگایا ہو۔ بلاول بھٹو زرداری نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ بجٹ میں ہر فون کال، ایس ایم ایس اور انٹرنیٹ پر ٹیکس لگانے کے بعد اگلے دن اسے فورا واپس لینا حکومتی بوکھلاہٹ کا ایک ثبوت ہے۔ عمران خان کی حکومت بھاری ٹیکسوں کے طوفان پر عوامی ردعمل سے ڈری ہوئی ہے۔ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پی ٹی آئی بجٹ میں ٹیکسوں کے نام پر عوام کی جیبوں پر ڈاکے کو مسترد کرتا ہوں، عمران خان کے عوام دشمن معاشی اقدامات کو بے نقاب کرتا رہوں گا.