عوام دوست بجٹ سے پاکستان کی بہتری کا سفر شروع ہو چکا ہے، فرخ حبیب
وفاقی وزیر مملکت اطلاعات و نشریات میاں فرخ حبیب کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم نے قوم سے وعدے کے مطابق عوام دوست بجٹ دیا ۔ 2018 میں 138 ارب روپے سبسڈیز کو بڑھا کر 682 ارب کیا گیا ہے۔ وفاقی وزیر مملکت اطلاعات و نشریات میاں فرخ حبیب نے سرکٹ ہاؤس فیصل آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم نے قوم سے وعدے کے مطابق عوام دوست بجٹ دیا ۔ موجودہ بجٹ پاکستان میں بسنے والے ہر طبقے کا بجٹ ہوگا۔جب حکومت ملی تو چیلنجز کا کے ٹو پہاڑ کھڑا تھا۔ ملک بینک ڈیفالٹ ہونے کے قریب تھا ۔60 ارب کی درآمد تھیں جبکہ ٹریڈ ڈیفسٹ 40 ارب کا تھا۔ن لیگ کے 5 سالہ دور میں زرعی پیداوار نہ ہونے برابر تھیں۔ وفاقی وزیر مملکت کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم نے کورونا سمیت تمام مسائل کا سامنا کیا۔دنیا کی جی ڈی پی گروتھ کوڈ کے دوران بری طرح گری ہے جبکہ پاکستان کی اکنامی 4 فیصد پر آگے بڑھی ہے۔ حکومت کے سامنے جو مسائل درپیش تھے ان کو مد نظر رکھ کر بجٹ بنایا گیا۔ 40 سے 60 لاکھ خاندانوں کو اوپر لانا چاہتے ہیں۔دو ڈھائی کروڑ لوگوں کو اپنی چھت سمیت بنیادی ضروریات فراہم ہونگی۔ گھر بنانے کیلئے اسان قرضہ جبکہ کاشت کار کو ہر فصل پر ڈیڑھ لاکھ قرض دیا جائے