کوروناسے مزید 56 افراد جاں بحق، مجموعی تعداد 21ہزار 689 ہوگئی
اسلام آباد: ملک بھر میں کورونا وائرس کے باعث مزید 56 افراد انتقال کرگئے جبکہ ایک ہزار دو سو سے زائد نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں ۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹےکے دوران کورونا وائرس سے مزید56 افراد انتقال کرگئے جس کے بعد ملک بھر میں کورونا سے جاں بحق افراد کی تعداد 21 ہزار 689 ہو گئی ہے ۔ این سی او سی کے مطابق گزشتہ روز ملک بھر میں36 ہزار 368 ٹیسٹ کیےگئے جن میں مزید ایک ہزار249 افراد میں وائرس کی تشخیص ہوئی جس کے بعد متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد نو لاکھ 41 ہزار 170ہوگئی ۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق سب سے زیادہ پنجاب میں 3 لاکھ تینتالیس ہزار926 کورونا کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔ سندھ تین لاکھ27 ہزار 604، خیبرپختونخوا ایک لاکھ 35 ہزار 877، بلوچستان26 ہزار201،اسلام آباد میں ب82 ہزار 99،آزاد کشمیر19 ہزار 756 اور گلگت بلتستان میں5 ہزار 707 افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں۔ ملک میں کورونا کے ایکٹو کیسز کی تعداد 42 ہزار 290 ہوگئی ہے جبکہ اب تک آٹھ لاکھ77 ہزار 191مریض صحتیاب ہو چکے ہیں