پی ایس ایل6: اسلام آباد یونائیٹڈ ک لاہور قلندرز کو فتح کیلئے 153 رنز کا ہدف
پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل) میں آصف علی اور افتخار احمد کی عمدہ بیٹنگ کی بدولت اسلام آباد یونائیٹڈ نے لاہور قلندرز کو فتح کے لیے 153 رنز کا ہدف دیا ہے۔پاکستان سپر لیگ کے 20ویں میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے لاہور قلندرز کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ میچ کے پہلے ہی اوور میں عثمان خواجہ بغیر کوئی رن بنائے شاہین شاہ آفریدی کی وکٹ بن گئے۔ اگلے ہی اوور میں آسٹریلیا سے آئے جیمز فالکنر نے نوجوان روہیل نذیر کو چلتا کردیا اور پھر اپنے اگلے اوور میں گزشتہ میچ کے ہیرو اور خطرناک بلے باز کولن منرو کی اننگز کا خاتمہ کردیا۔یونائیٹڈ ابھی نقصان سے سنبھلی بھی نہ تھی کہ فالکنر نے ایک اور ضرب لگاتے ہوئے حسین طلعت کو بھی پویلین واپسی پر مجبور کردیا۔ اسلام آباد یونائیٹڈ نے مقررہ اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 152 رنز بنائے۔لاہور قلندرز کےکٹیں لے کر سب سے کامیاب باؤلر رہے جبکہ حارث رؤفاور شاہین شاہ آفریدی نے دو ، دو وکٹیں اپنے نام کیں۔پاور پلے کے بعد پہلی ہی گیند پر حارث رؤف نے شاداب خان کو آؤٹ کیا تو اسلام آباد یونائیٹڈ 20 رنز پر پانچ وکٹوں سے محروم ہو چکی تھی۔