پاکستان نے تیسرے ون ڈے میں ویسٹ انڈیز کو شکست دیکر سیریز میں کلین سوئپ کرلیا

پاکستان نے تین ایک روزہ میچوں کی سیریز کے آخری میچ میں ویسٹ انڈیز کو شکست دے کر کلین سوئپ کرلیا۔پاکستان کے 270 رنز کے ہدف کے تعاقب میں ویسٹ انڈیز کی پوری ٹیم 38 ویں اوور میں 216 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔عقیل حسین 60 رنز بناکر نمایاں رہے۔ ملتان کے انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان کے کپتان بابر اعظم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔پاکستان نے مقررہ 48 اوورز میں 9 وکٹوں پر 269رنز بنائے، آل راؤنڈر شاداب خان 86 اور امام الحق 62 رنز بناکر نمایاں رہے۔