بولیویا : سابق صدر اور آرمی چیف کو 10 سال قید کی سزا سنا دی گئی

بولیویا میں غیر آئینی طریقے سے حکومت کا تختہ الٹنے پر سابق خاتون صدر ،سابق آرمی چیف اور پولیس چیف کو سزائیں سنا دی گئی ہیں۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق بولیویا کی عدالت نے 2019 کے سیاسی بحران کا فائدہ اُٹھاتے ہوئے منتخب حکومت کا تختہ الٹنے پر سابق خاتون صدر جینین اینز سمیت اُس وقت کے فوجی سربراہ ولیمز کلیمن اور پولیس چیف کو 10، 10 سال قید کی سزا سنائی ہے۔جبکہ 4 سابق فوجی سربراہان کو بھی سزائیں سنائی گئی ہیں تاہم یہ کم درجے کی سزائیں ہیں۔کیس کی سماعت کے دوران استغاثہ کا کہنا تھا کہ جینین انیز اُس وقت دائیں بازو کی سینیٹر تھیں اور انھوں نے نے 2019 کے صدارتی انتخابات کو قبول نہ کرتے ہوئے منتخب حکومت کے خاتمے میں کردار ادا کیا۔