شاہ محمود قریشی حقیقی آزادی مارچ کے دوران اپنے خلاف درج مقدمات میں عبوری ضمانت کیلئے عدالت میں پیش
پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین و سابق وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی ،حقیقی آزادی مارچ کے دوران اپنے خلاف درج کیے گئے مقدمات میں عبوری ضمانت کیلئے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج اسلام آباد کی عدالت میں پیش ہوئے۔پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے وکلاء کی بڑی تعداد مخدوم شاہ محمود قریشی کے ہمراہ کمرہ عدالت میں موجود ہیں۔ سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل, شیریں مزاری, اسد عمر, سیف اللہ نیازی, علی اعوان, فیصل جاوید اور راجہ خرم نواز بھی عدالت میں موجود ہیں۔ شاہ محمودقریشی نے کہا کہ امپورٹڈ حکومت کی جانب سے بنائے گئے جھوٹے مقدمات سمیت ہر غیر جمہوری اقدام کا بھرپور مقابلہ کریں گے۔ امپورٹڈ حکومت کی جانب سے جھوٹے مقدمات کا اندراج ،ان کی بوکھلاہٹ کا منہ بولتا ثبوت ہیں۔ پرامن مظاہرین کو جبر و تشدد کا نشانہ بنانے والے، احتساب سے نہیں بچ سکیں گے۔ ہمیں عدلیہ سمیت اپنے اداروں پر مکمل اعتماد ہے۔