بجٹ پنجاب کے عوام کے نمائندوں نے بنایا ہے۔عظمیٰ بخاری

مسلم لیگ( ن ) پنجاب کی سیکرٹری اطلاعات عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ بجٹ میں عوام کو ریلیف ملے گا ۔ایک بیان میں عظمی بخاری نے کہا کہ بجٹ پنجاب کے عوام کے نمائندوں نے بنایا ہے، بجٹ میں شہباز شریف کے وژن کے مطابق عوام کے لیے اقدامات شامل ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہم نے بجٹ اجلاس کے لیے اپنی حکمت عملی بنا ئی، ہم فساد کی سیاست نہیں کرتے، فتنہ فساد والوں کو پہلے بھی شکست ہوئی، آج بھی شکست ہوگی۔انہوں نے کہا کہ چیئرمین نیب نے بلیک میل کر کے خاتون کے اہل خانہ کے خلاف کیسز بنائے، خاتون نے ہراسانی کے خلاف آواز اٹھائی تو عمران خان نے سیاسی مقصد کے لیے استعمال کیا، ان کی حکومت نے ہراسانی کی شکار خاتون کی مدد نہیں کی۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے مونس الٰہی کو کچھ نہیں کہا اور ان پر عمران خان دور کے کیسز زیر التوا ہیں۔ عظمیٰ بخاری نے کہا کہ ہم نے کوئی نیا مقدمہ نہیں بنایا، ہم سیاسی انتقام پر یقین نہیں رکھتے۔