وفاقی وزیر اطلاعات کی پریس کانفرنس پر پاکستان تحریک انصاف کا ردعمل
وفاقی وزیر اطلاعات کی پریس کانفرنس پر پاکستان تحریک انصاف کا ردعمل بجٹ پر ملنے والی رسوائی کو پوسٹ بجٹ پریس کانفرنسز سے مٹانے کی کوششیں ہورہی ہیں، قوم جان چکی ہے کہ بیرونی آشیرباد سے امپورٹڈ سرکار مسلط کرنے کا کلیدی ہدف ابھرتی معیشت کا جنازہ نکالنا ہے، 210 روپے فی لیٹر پٹرول خریدتے وقت ہر شہری اس کٹھ پتلی سرکار کی سفاکیت کا ذائقہ چکھتا ہے، 45% فی یونٹ قیمت میں اضافے کے بعد لوگ بجلی کے بلوں سے خوفزدہ ہیں، شدید گرم موسم میں بجلی کی طویل بندش برداشت کرتے وقت بھی عوام سفاک حکمرانوں کو بددعائیں دیتے ہیں، گھی کی فی کلو قیمت میں 200 روپے اضافے نے غریبوں کے چولہے ٹھنڈے کردیے ہیں، مکار اور بے حس امپورٹڈ سرکار نے بجٹ میں 750 ارب کی لیوی کے ذریعے عوام کی رگوں سے خون کا آخری قطرہ نچوڑنے کی منصوبہ بندی کی ہے، امپورٹڈ سرکار کے ہاتھوں معیشت کی تباہی غذائی بحران کے دروازے پر دستک دے رہی ہے، معیشت کی چولیں ہلا کر کرپٹ کٹھ پتلیاں پہلے ہی قومی سلامتی کیلئے خطرہ بن چکے ہیں، ”پنجاب سپیڈ“ مہنگائی اور معیشت کی تباہی کے ساتھ اداروں کی بربادی کا ایجنڈا بھی تیزی سے آگے بڑھا رہی ہے، بغیر تیاری کے سازش کے ذریعے اقتدار ہتھیانے والی نااہل، نکمی اور نالائق سرکار ”جھوٹی وزیر“ کی پریس کانفرنسز کے ذریعے عوام کو بہلانے کی کوشش کررہی ہے، کپتان کے صبر کا پیمانہ لبریز، ملک اور اس کے عوام پر مزید ستم برداشت نہیں کریں گے، عمران خان جلد ان حکمرانوں سے نجات کیلئے مارچ کے اگلے مرحلے کا اعلان کریں گے، ملک تباہ کرکے بھاگنے نہیں دیں گے، ایک ایک عمل کا حساب لیں گے،