زہریلا شربت پینےسے 22 مزدوروں کی حالت غیر،ہسپتال منتقل
کراچی کے اولڈ سٹی ایریا میں زہریلا شربت پینے سے 22مزدوروں کی حالت غیر ہو گئی۔متاثر ہونے والے افراد کو سول ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ واقعہ میٹھادر تھانے کی حدود میں سٹاک ایکس چینج والی گلی میں گڈز ٹرانسپورٹ کمپنی کے دفتر میں پیش آیا۔ متاثرہ مزدوروں کو ایمبولینسز کے ذریعے سول ہسپتال منتقل کیا گیا۔ متاثرہ مزدوروں کو طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔ ڈاکٹرز کے مطابق مزدوروں نے مضر صحت شربت استعمال کیا تاہم ابھی یہ نہیں کہا جاسکتا کہ شربت میں کون سی مضر صحت چیز شامل تھی۔تحقیقات کے بعد ہی پتا چلے گا کہ شربت میں کون سی مضر صحت چیز شا مل تھی۔