وزیراعظم کی ہدایت پر سستا آٹا اور گھی اسکیم شروع

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے نیوز کانفرنس میں کہا کہ وزیراعظم کی ہدایت پرسستاآٹااورگھی سکیم شروع کی گئی ہے ، 9 جون سےگھی پرسبسڈی کا آغاز کر دیا گیا ، گھی پر 3 ارب کی سبسڈی دی جارہی ہے اور سبسڈی کے بعد تین سو روپے میں گھی فراہم کیا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ فی کلو گھی پر 250 روپے سبسڈی دے رہے ہیں ، 2018 میں گھی کی قیمت 150 روپے فی کلو تھی ، گھی کی قیمت 600 روپے کلو سے 700 روپے کلو تک پہنچ گئی ہے ۔ مریم اورنگزیب نے کہا کہ سابق دورمیں آٹا سمگل کیا گیا، یوٹیلیٹی سٹورزپر 10 کلو آٹےکا تھیلا 400 روپےمیں دستیاب ہے، آٹا 4 سال میں 35 سے 90 روپےکلوتک چلا گیا، خیبرپختونخوامیں سستےآٹےکیلئے 500 سٹیشنری پوائنٹس مختص کیےگئے ، خیبرپختونخوامیں یوٹیلیٹی سٹورزکی تعدادکم ہے ۔ انہوں نے کہا کہ دو لاکھ ہزار 434 بیگ آٹے کے عوام کو اب تک دیئے جاچکے ہیں ، آٹے اور گھی کی قلت اور معیار سے متعلق 05111123570 پر شکایت کریں ۔