پنجاب کا بجٹ اجلاس شروع نہیں ہوسکا: حکومت اور اپوزیشن میں ڈیڈ لاک برقرار
لاہور: پنجاب اسمبلی کا بجٹ اجلاس تاحال شروع نہیں ہوسکا ہے اور تاخیر کا شکار ہے جب کہ حکومت اوراپوزیشن میں ڈیڈلاک برقرار ہے۔ بزنس ایڈوائزری کمیٹی کے مابین مذاکرات کا دوسرا دور بھی شروع ہوتے ہی نا کام ہو گیا۔اس سلسلے میں ذمہ دار ذرائع کا کہنا ہے کہ اپوزیشن اپنے مطالبات پر ڈٹ گئی ہے جب کہ وزیراعلیٰ حمزہ شہباز نے اپوزیشن کے مطالبات تسلیم کرنے سے انکار کردیا ہے۔واضح رہے کہ طے شدہ شیڈول کے تحت پنجاب اسمبلی کا بجٹ اجلاس اب تک پانچ گھنٹے کی تاخیر کا شکار ہو چکا ہے۔ اسپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الٰہی اور اپوزیشن اراکین کی جانب سے اجلاس کے آغاز سے قبل ہی کیے جانے والے مطالبات تسلیم کرنے کی شرط رکھ دی گئی ہے۔