حنا ربانی کھر کی شان بے نیازی نے انہیں دنیا کی پرکشش سیاستدان خواتین کی فہرست میں سب سے آگے کھڑا کردیا
پاکستان کی وزیرخارجہ حنا ربانی کھر نت نئے ڈیزائن، فیشن اور ہینڈبیگز کی وجہ سے دنیا بھر منفرد شہرت رکھتی ہی ہیں،تاہم عالمی جریدے کے سروے نے اب انہیں دنیا کی سب سے زیادہ کشش رکھنے والی خاتون سیاستدان قرار دے دیا ہے،کینیڈاکی کم عمر رکن اسمبلی راتھیکا تسابیان دوسرے،،جبکہ یوکرائن کی 2 مرتبہ وزیر اعظم رہنے والی یولیا ٹائمو شینکو کو تیسرےنمبر پررکھا گیا ہے،امریکا کی سابق صدارتی امیدوار سارہ پالن چوتھے اوربھارتی حکمراں جماعت کی سربراہ سونیا گاندھی پانچویں نمبر پررہیں، درجہ بندی میں پاکستانی رکن اسمبلی کمشالہ طارق آٹھویں نمبرپرہیں، جریدے نے دنیا بھر کی پرکشش خاتون سیاستدانوں کے حوالے سے درجہ بندی کی تھی