وادی تیراہ میں فضائی کارروائی کے دوران48 دہشت گرد مارے گئے

آئی ایس پی آر کی طرف سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق جمعے کی صبح پاک فضائیہ کے جیٹ طیاروں نے وادی تیراہ میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا۔جس کے نتیجے میں اڑتالیس دہشت گرد ہلاک ہوگئے جبکہ کئی دہشت گردوں کے زخمی ہونے کی بھی اطلاعات ہیں۔جبکہ آپریشن ضرب عضب مین بھی پاک فوج کو کامیابیاں مل رہی ہے۔جمعرات کو آرمی چیف جنرل راحیل شریف اور ایئر چیف ایئر مارشل طاہر رفیق بٹ نے شمالی وزیر ستان کے دورے کے موقع پر اس عزم کا اظہار کیا تھا کہ ملک کو ہر قسم کی دہشت گردی سے پاک کیا جائے گا اور دہشت گردی کے خاتمے تک آپریشن جاری رہے گا۔