لاہورمیں غفلت برتنے پر چھ پولیس اہلکاروں کو معطل
عدالتی سیکیورٹی پر مامور پولیس اہلکاروں کو چکما دے کر چیف جسٹس کی عدالت میں پہنچنے والے زبیرنیازی نامی شخص کے خلاف تھانہ پرانی انارکلی پولیس نے مقدمہ درج کرلیا،پولیس کےمطابق مقدمے کی کاپی لاہور ہائیکورٹ کے چیف سیکیورٹی آفیسر کو ارسال کر دی ہے،،دوسری جانب ایس پی سید حسیب حسین نے سیکیورٹی میں غفلت برتنے والے چھ پولیس اہلکاروں کو معطل کر دیا ہے،،معطل اہلکاروں میں ایک ہیڈ کانسٹیبل اور پانچ کانسٹیبل شامل ہیں،،،ناقص سیکیورٹی کا پول کھلنے کے بعد لاہور ہائیکورٹ کی سیکیورٹی کو مزید سخت کر کے پولیس کی نفری بڑھا دی گئی ہے۔