اسلام آباد ہائی کورٹ نےذکی الرحمن لکھوی کی نظربندی غیرقانونی قراردے دی

ممبئی حملہ کیس کے ملزم ذکی الرحمن لکھوی کی جانب سے نظربندی کے خلاف اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست دائرکی گئی تھیجسے اسلام آباد ہائی کورٹ کے جج جسٹس نورالحق نے سماعت کے لئے منظور کیا ،درخواست پرسماعت کے بعد عدالت نے اپنے عبوری حکم نامے میں ذکی الرحمن لکھوی کی نظربندی کوغیرقانونی قراردیتے ہوئے ملزم کی رہائی کا حکم جاری کردیا ہے ذکی الرحمن لکھوی کوبھارت کے شہرممبئی میں ہونے والے حملوں کی منصوبہ بندی کے الزام میں گرفتارکیا گیا تھا، بھارت کی جانب سے پاکستانی حکام کوذکی الرحمن کے ممبئی حملوں میں مبینہ کردارکے بارے میں شواہدفراہم کئے تھےجس کے بعد ایف آئی اے نے بھی ذکی الرحمن لکھوی کے خلاف تحقیقات کی تھیں۔