نیوزی لینڈ نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد بنگلہ دیش کو تین وکٹوں سے شکست دے دی

ہملٹن میں ہونے والے میچ کا ٹاس نیوزی لینڈ نے جیتا اور بنگلہ دیش کو پہلے بیٹنگ دی دعوت دی بنگلہ دیشی بیٹنگ کا آغاز ہوا تو ان کے ابتدائی بلے باز صرف ستائیس رنز پر ہی لوٹ گئے،تمیم اقبال تیرہ اور امیرقیاس صرف دو رنز بنا کر آؤٹ ہوئےاس کے بعد سومیا سرکار اور محمود اللہ نے ٹیم کا سکور ایک سو سترہ رنز تک پہنچایا،اس وقت سومیا سرکار اکیاون رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، شکیب الحسن تئیس ،مشفق الرحیم پندرہ، اور صابر رحمان نے چالیس رنز بنائے۔بنگلہ دیش کی جانب سے محمود اللہ نے ایک بار پھر شاندار سنچری سکور کی اور ایک سو تئیس گیندوں پر ایک سو اٹھائیس رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے نیوزی لینڈ کے بولٹ ، اینڈرسن، اور ایلئیٹ نے دو دو وکٹں حاصل کیں،جواب میں نیوزی لینڈ کی ٹیم بیٹنگ کیلئے آئی تو تینتیس رنز پراس کی دو وکٹیں گر گئیں، کپتان مکلم آٹھ اور ولیمسن ایک سکور پر پویلین لوٹ گئے،، اس کے بعد گپٹل اور ٹیلر نے میچ کو سنبھالا اور نیوزی لینڈ کی پوزیشن مستحکم کردی۔گپٹل کے آؤٹ ہونے کے بعد نیوزی لینڈ کی بیٹنگ ایک بار لڑکھڑائی، ٹیلر چھپن، ایلیٹ اور اینڈرسن انتالیس انتالیس رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے، رونچی نے نو رنز بنائے تاہم ڈینیل ویٹوری اور ٹم ساؤتھی نے آٹھویں وکٹ پر میچ کو جتوا دیا۔بنگلہ دیش کے شکیب الحسن نے پچپن رنز کے عوض چار وکٹیں حاصل کیں جبکہ ناصر حسین دو اور روبیل حسین ایک وکٹ حاصل کرسکے میچ کے اختتام پر مارٹن گپٹل کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا