پاکستانی ٹیم اپنا آخری میچ آئرلینڈ کے خلاف اتوار کو کھیلے گی

ورلڈ کپ میں گرین ٹیم جائنٹ کلرز آئرلینڈ کے خلاف اہم ترین میچ اتوار کو کھیلے گی پاکستان نے ٹورنامنٹ کا آغاز بھی ایڈیلیڈ میں کیا اور اب اس کا اہم اور آخری پول میچ بھی ایڈیلیڈ میں ہورہا ہےیہ میچ دونوں ٹیموں کیلئے انتہائی اہمیت کا حامل ہے اور جیتنے والی ٹیم کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لے گی اسلئے ماہرین کرکٹ ایک دلچسپ مقابلے کی توقع کر رہے ہیں گرین شرٹس نے ابتدائی دو میچوں میں شکستوں کے بعد مسلسل تین فتوحات حاصل کر کے میگا ایونٹ میں جاندار کم بیک کیا ہے اور مضبوط پروٹیز کو شکست دینے کے بعد پاکستانی ٹیم کو آخری میچ کیلئے فیورٹ قرار دیا جا رہا ہے تاہم دوسری جانب آئرش ٹیم بھی کالی آندھی کو اپ سیٹ شکست دے چکی ہے اسلئے اسے آسان حریف تصور نہیں کیا جا سکتقومی ٹیم نے آئرلینڈ سے نمٹنے کیلئے حکمت عملی تیار کرلی ہے،، اس حوالے سے شاہینوں نے بھرپور پریکٹس بھی کی، نیٹ سیشن میں بیٹنگ، باؤلنگ کے علاوہ فیلڈنگ کے شعبے میں خصوصی طور پر توجہ دی گئی۔۔ اس کے علاوہ کھلاڑیوں نے ایڈیلیڈ کی جامع مسجد میں نماز جمعہ بھی ادا کی،آئرلینڈ کے خلاف پاکستانی سکواڈ میں دو تبدیلیوں کا امکان ہے، یاسر شاہ کو دوبارہ آزمایا جاسکتا ہے جبکہ عمر اکمل کی انجری کی وجہ سے ان کی جگہ حارث سہیل کو موقع دیا جاسکتا ہے۔۔۔ باؤلنگ کوچ مشتاق احمد کا کہنا ہے کہ یاسر شاہ اور احسان عادل کا ورلڈ کپ ابھی ختم نہیں ہوا، قومی ٹیم کو آئرلینڈ کے خلاف کھیلنے میں کوئی خوف نہیں