بھارت میں نسلی تعصب عروج پر پہنچ گیا۔
انتہا پسند وزیراعظم، انتہا پسند ہندو معاشرہ، بھارت میں نسلی تعصب انتہا کو پہنچ گیا، بنگلور میں انسانیت سوز واقعہ پیش آیا جب نیپال سے کرائسٹ یونیورسٹی پڑھنے کیلئے آنے والے طالب علم کو بااثر زمیندار وکیل نے بدترین تشدد کا نشانہ بنا ڈالا، طالب علم ہیگیو گنتے Higio Gungtey پر ہیمانتھ کمار نامی وکیل نے Hemanth Kumar تشدد کی انتہا کردی، طالب علم وکیل کے پاس کرایہ دار تھا، تنازع پانی سے شروع ہوا، جس کے بعد وکیل نے طالب علم کو آدھے گھنٹے تک بدترین تشدد کا نشانہ بنایا، یہی نہیں سفاک وکیل نے انسانی حقوق کی دھجیاں بکھیرتے ہوئے طالب علم سے اپنے جوتے بھی چٹوائے۔ پولیس نے طالب علم کا بیان ریکارڈ کرتے ہوئے واقعہ کا مقدمہ درج کرلیا ہے، تاہم وکیل کے خلاف کوئی سنجیدہ کارروائی نہیں کی جارہی۔