مسلم لیگ نون نے پارٹی کے مستقل صدر کے انتخاب کے لیے مرکزی جنرل کونسل کا اجلاس آج اسلام آباد میں طلب کرلیا
مسلم لیگ نون کی جانب سے اعلامیہ جاری کیا گیا ہے، اعلامیے کے مطابق مسلم لیگ نون کی مرکزی جنرل کونسل کا اجلاس آج دوپہر بارہ بجے کنونشن سینٹر اسلام آباد میں ہوگا،اجلاس میں چاروں صوبوں ،،اسلام آباد،،آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے مرکزی کونسلر شرکت کریں گے،، اجلاس میں مسلم لیگ نون کے نئے صدر کا انتخاب عمل میں لایا جائےگا، ذرائع کے مطابق اجلاس میں شہباز شریف کو مسلم لیگ نون کا مستقل صدر بنایا جائے گا۔