اوباما اور ان کی اہلیہ مشیل اوباما انٹرنیٹ انٹرٹینمنٹ سروس کیلئے ہائی پروفائل ٹاک شوز پروڈیوس کریں گے

سابق امریکی صدر باراک اوباما اور ان کی اہلیہ مشیل اوباما اب پروڈیوسر کے روپ میں دکھائی دیں گے۔صدارت کے ایک سال بعد باراک اوباما اور ان کی اہلیہ مشیل اوباما انٹرنیٹ انٹرٹینمنٹ سروس کیلئے ہائی پروفائل ٹاک شوز پروڈیوس کریں گے جو رئیلیٹی شو کی طرز پر بھی ہو سکتے ہیں۔
سابق امریکی صدر کے قریبی دوستوں نے اس خبر کی تصدیق کی ہے تاہم خود بارک اوباما اور نیٹ فلیکس انتظامیہ نےابھی اس پر تبصرے سے گریز کیا ہے۔بارک اوباما کے سینئر ایڈوائزر ایرک شیلٹر نے بتایا ہے کہ سابق صدر اور ان کی اہلیہ حوصلہ افزا کہانی سنانے کی طاقت اور اس کے ذریعے دوسروں کی حوصلہ افزائی کرنے کے عمل کو بہتر سمجھتے ہیں۔