امریکی شہر آسٹن میں پارسل بم کے دھماکوں میں نوجوان اور خاتون ہلاک ہو گئے
غیر ملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ آسٹن میں ایک سترہ سالہ نوجوان اور ایک خاتون نے گھر کے سامنے پڑا پارسل کھولا جو دھماکے سے پھٹ گیا جس سے وہ موقع پر ہی ہلاک ہوگیا جبکہ خاتون زخمی ہوگئی جو ہسپتال میں چل بسی ، پولیس کا کہنا ہے کہ اب تک تین پارسل حملے ہو چکے ہیں کچھ دن پہلے بھی گھر سے باہر پڑا پارسل کو جب کھولا گیا تو دھماکہ ہوگیا تھا ، پولیس نے آسٹن کے شہریوں کو ایسے مشکوک پارسل کھولنے سے منع کیا ہے پولیس نے واقعات کی تحقیقات شروع کردی ہیں تاہم ابھی تک پارسل رکھنے والوں کے بارے میں علم نہیں ہو سکا ہے کہ وہ کون ہیں اور ایسا کیوں کر رہے ہیں