پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے مشترکہ سرچ آپریشن کیا اور 8مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا۔
کراچی میں رات گئے پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے ڈرگ روڈ، ناتھا خان گوٹھ اور اطراف کے علاقوں میں جرائم پیشہ افراد کی موجودگی کی اطلاع پر مشترکہ سرچ آپریشن کیا، جس میں پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی بھاری نفری شامل تھی، اس موقع پر داخلی اور خارجی راستے سیل کر کے گھر گھر تلاشی کا عمل کیا گیا تاہم اس دوران کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آسکی۔ دوسری جانب شاہ فیصل پولیس نے کارروائی کے دوران آٹھ مشتبہ افراد کو حراست میں لے کر تفتیش کے لئے تھانے منتقل کردیا گیا جہاں مشتبہ افراد سے تفتیش کا عمل جاری ہے۔