ٹوکیو میں قائم اس ریستوران میں جس گاہک کے پاس کھانے کے پیسے نہ ہوں اسے 50 منٹ تک کام کرنا پڑتا ہے
جاپان میں ایک ایسا ریستوران ہے جہاں کام کے عوض بھی کھانا مہیا کیا جاتا ہے۔ یہ ریسٹورنٹ سیکئی کوبایاشی نامی 33 سالہ خاتون نے کھولا ہے، گاہکوں کو بھی رقم کے عوض کھانا فراہم کیا جاتا ہے لیکن جس گاہک کے پاس رقم نہ ہو اسے کہا جاتا ہے کہ اپنی پسند کا کھانا کھائے اور اس کے بعد صرف 50 منٹ ریستوران میں کام کرے اور چلا جائے۔