کراچی کے علاقے سپر ہائی وے نیو سبزی منڈی کے قریب ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق دوسرا زخمی
سپر ہائی وے نیو سبزی منڈی کے قریب دو مسلح موٹر سائیکل سواروں نے شہر میں سبزی لانے والی گاڑی میں سوار افراد سے ڈکیتی کی کوشش کی، پک اپ میں سوار افراد نے مزاحمت کی تو ڈاکوؤں نے فائرنگ کردی۔ جس کے نتیجے میں ایک شخص محمد وسیم جاں بحق جبکہ دوسرا شخص محمد عدنان زخمی ہوگیا۔ لاش اور زخمی شخص کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے، ڈاکٹروں کے مطابق زخمی شخص کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ دوسری جانب پولیس نے واقعہ کی تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔