چیف جسٹس کی جانب سے اشتہارات کے معاملے کی تحقیقات کا خیر مقدم کرتے ہیں: عمران خان
عمران خان نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہا کہ سپریم کورٹ کی خیبرپختونخواسرکاری اشتہارات کی تحقیقات کوخوش آمدیدکہتےہیں، صوبائی حکومت نے 5سال میں پنجاب حکومت کی نسبت اشتہارات پربہت کم خرچ کیا، خیبرپختونخوا حکومت نے اشتہارات پرصرف1.6بلین روپےخرچ کئے، جبکہ شہبازشریف نے5سال میں سرکاری اشتہارات میں اپنی تصاویرلگاکرپیسہ خرچ کیا۔۔۔ اسی وجہ سے لوگ ٹیکس نہیں دیتے، دنیابھرمیں کہیں بھی ٹیکس کاپیساذاتی تشہیرکیلئےاستعمال نہیں کیاجاتا، شہبازشریف نےٹیکس دہندگان کےپیسوں کوذاتی تشہیرکیلئےاستعمال کیا، پالیسی کےمطابق وزیراعلیٰ کےپی اوروزراکواشتہارات پرتصویرکااختیارنہیں،
چیف جسٹس کی جانب سےاشتہارات کےمعاملےکی تحقیقات کاخیرمقدم کرتے ہیں۔عمران خان نے سینیٹ گیلری میں رکن قومی اسمبلی حامدالحق پرتشددکی بھی مذمت کی، ان کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ(ن)میں گلوطرزکامائنڈسیٹ جمہوریت کونقصان پہنچارہاہے