تحریک انصاف فرانس یوتھ ونگ کی جانب سے پہلا یوتھ کنونشن ، عہدیداروں کی بھرپور شرکت

پیرس ( صاحبزادہ عتیق سے ) تحریک انصاف فرانس یوتھ ونگ کی جانب سے پہلے کنونشن کا انعقاد صدر یوتھ ونگ چوہدری طارق ندیم ارائیں اور یوتھ ونگ کے دیگر عہدیداران کی جانب سے کیا گیا ۔ کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے تحریک انصاف فرانس کے صدر میاں ذوالفقار جتالہ اور یوتھ صدر چوہدری طارق ندیم اور دیگر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یوتھ ہی کسی بھی ملک کی ترقی اور دفاع کی ضامن ہوتی ہے۔ پاکستان کے عوام کی آخری امید تحریک انصاف ہے جو ملک کے سسٹم کو ٹھیک کرسکتی ہے۔ اور عمران خان واحد پاپولر سیاسی لیڈر ہے جو عوام میں مقبول بھی ہے اور کرپٹ بھی نہیں ہے۔ ن لیگ اور پی پی پی ملک کو کرپشن کی پستیوں میں دھکیل دیا ہے۔ کرپٹ حکمرانوں نے اپنی عیاشیوں اور لوٹ مار کیلئے قوم کا مستقبل گروی رکھ دیا ہے۔ نوجوان نسل ووٹ سے ان حکمرانوں کا تختہ الٹ دے گی اور نئے پاکستان کی بنیاد رکھے گی ، تحریک انصاف فرانس کو مضبوط اور متحد بنانا ہمارا مشن ہے۔ تحریک انصاف یوتھ ونگ فرانس کے جملہ اراکین کی پوری کوشش ہوگی کہ پاکستان تحریکِ انصاف فرانس کو مزید منظم فعال اور متحرک کریں اور پارٹی کی ممبرسازی میں تیزی لائی جائے گی ۔
یوتھ کنونشن سے صدر تحریک انصاف فرانس میاں ذولفقار جتالہ ،نائب صدر چودھری افضال ڈھل،جنرل سیکریٹری محمد اصغر برھان ، سیکرٹری انفارمیشن آصفہ ہاشمی،سرپرست اعلیٰ مشتاق خان جدون ،چیرمین ایگزیکٹو کونسل چودھری گلزار لنگڑیال،وائس چئیرمین شیخ نعمت اللہ ، نائب صدر ملک عابد،سید ظریف شاہ ، راجہ طاہر محمود ،مرزا آصف جرال ،یاسر قدیر ،عارف مصطفائی،چودھری اعجاز جٹ،عاکف غنی،مبارک جدون،صفدر ہاشمی ،جبکہ یوتھ ونگ کی جانب سے اطہر وڑائچ، ناصرہ خان ،حاجی ابرار لہری،فضل مغل،شہزاد رانجھا ،علی ارائیں،سمیت دیگر الیکٹڈ عہدیداران و کارکنان کی بھرپور شرکت اور کنونشن سے شعلہ بیاں اور جزباتی خطابات سے شرکاء محفل میں نئے پاکستان کیلے عزم و ہمت اور جزبہ پیدا کیا۔