آج سیاہی پھینکی اور جوتے مارے جارہے ہیں، یہ کربلا سے بڑی سزا تو نہیں:صفدر

قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کا کہنا تھا کہ بچپن میں سنا کہ بھٹو کو پھانسی دے دی مگر انہوں نے کہا وہ شہید ہوئے۔ بھٹو کا نظریہ اپنے پاس رکھنا چاہتے ہیں۔ یہ نظریہ ایسے شخص کو نہیں دینا چاہتے جو کسی کے قدموں میں بیٹھ جائے۔ بھٹو اور بینظیر کا نظریہ کسی نے زندہ کیا تو وہ نواز شریف نے زندہ کیا ہے۔ کیا نواز شریف کو عدالتوں اور سزاؤں سے روکا جاسکتا ہے۔ قائد کے لئے تختہ دار پر چڑھنا پڑا تو سے پہلے چڑھیں گے، نواز شریف جہاں کھڑا ہوتا ہے لاکھوں لوگوں کی قطاریں لگ جاتی ہیں۔ وہ 22 کروڑ عوام کی عزت کے لئے لڑرہے ہیں۔ آج سیاہی پھینکی اور جوتے مارے جارہے ہیں۔یہ کربلا سے بڑی سزا تو نہیں، ہم آئندہ نسلوں کو کون سا پاکستان دے کر جائیں گے۔ قانون بنانے کی بات کررہے ہیں ۔کیا جنگل کا قانون بنائیں۔ نواز شریف ان سازشوں سے نہیں ان کے شر سے ڈریں، سینیٹ الیکشن تو ہار گئے مگر عام انتخابات جیت جائیں گے