انٹرنیٹ ، فیس بُک ، یو ٹیوب اور وٹس اپ کے استعمال نے نوجوانوں کے اخلاق کو تباہ کرنا شروع کردیا۔ شیخ ابو حسان سواتی
سعودی عرب ریاض کے امام شیخ ابو حسان سواتی نے کہا ہے کہ انٹرنیٹ ، فیس بُک، یو ٹیوب اور وٹس اپ کی بے جا استعمال نے نوجوانوں کے اخلا ق کو تباہ کرنا شروع کردیا ہے ، نوجوان پہلے تو اس کی استعمال ترک کردیں اور اگر استعمال کرنا ضروری ہو تو پھر انہیں مثبت انداز میں استعمال کرکے دین اسلام کی سربلندی اور جدید تحقیق کے لئے استعمال کریں ، دنیا و اخرت کی کامیابی اللہ تعالیٰ کے توحید پر یقین اور غیر اللہ سے امید یں وابستہ نہ رکھنے پر پختہ ایمان سے ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکزی جمعیت اہل حدیث ملاکنڈ کی طرف سے خار بٹ خیلہ میں منعقدہ کارکنان کی تربیتی اور اصلاحی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا جس میں ہزاروں افراد نے شرکت کی ۔ اجتماع سے ملاکنڈڈویژن کے امیر حاجی گل زمان ، مولانا محمد ظاہر شاہ، مولانا محمدنعیم ، شیخ گل رحیم ، مولانا روح اللہ اور دیگر علماء نے بھی خطاب کرکے قران و حدیث کی روشنی میں امن کی بحالی ، اخلاق سازی ،اسلامی احکامات پر عمل کرانے پر تفصیل سے روشنی ڈالی۔ شیخ ابو حسان سواتی نے کہا کہ موجودہ حالات میں علماء کرام کو فروعی اختلافات ختم کرکے امت مسلمہ کو متحد اور متفق کرنے کی ضرورت ہے ، اہل حدیث علماء کرام کی اہمیت سے انکاری نہیں مگر قران و حدیث کے برعکس خود ساختہ بدعات کو اسلام کے خلاف سمجھتے ہیں اکثر علماء ’’لوگ کیا کہیں گے ‘‘ کے خوف سے اسلامی احکامات کو چپاتے ہیں جوکہ درست نہیں انہوں نے کہا کہ اہل حدیث علماء کا احترام، قران و سنت کی روشنی میں عبادات ، امن بحالی اور امت مسلمہ کی کوشش کرتے ہیں اور جو یہ نہیں کرتے وہ اہل حدیث نہیں ہونگے ، انہوں نے کہا کہ نئی سائنسی ایجادات نے ایک طرف اگر فحاشی اور عریانی کو گھر گھر پہچانے میں اسانی پیدا کردی ہے تو دوسری طرف اس سے قران و حدیث کے علوم بھی حاصل کی جاسکتی ہے اس لئے مسلمان خصوصاً نوجوان ان ایجادات کا مثبت استعمال اپنائے تاکہ دنیا و اخرت دونوں میں کامیابی حاصل کرسکیں۔