مجھے کیوں نکالا کہہ کر نوازشریف عوام کو بیوقوف بنا رہے ہیں, چیئرمین تحریک انصاف عمران خان
دورہ گجرات میں کارکنوں سے خطاب کے دوران عمران خان کا کہنا تھا کہ جب محلات پکڑے گئے تو یہ بتانا نوازشریف کی ذمہ داری تھی کہ انہیں خریدنے کے لیے پیسہ کہاں سے آیا۔ جب عدالت نااہل قرار دیتی ہے تو کہتے ہیں مجھے کیوں نکالا۔ ایسا کہہ کر نوازشریف عوام کو بے وقوف بنا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ چور سوالات کے جواب دینے کے بجائے خود سوالات کر رہے ہیں۔ چور تھانیدار سے سوالوں کے جواب مانگے گا تو تھانیدار اس کی چھترول کریگا۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ نوازشریف بتائیں ان کے پاس اربوں روپے کہاں سے آئے؟ اب نیا دور شروع ہو رہا ہے، یہ حقیقی جمہوریت کا دور ہے۔ کپتان کا کہنا تھا کہ ٹیکس لگا کر بجلی اور گیس مہنگی کردی گئی۔ سب جانتے ہیں پنجاب کے تھانوں میں کیا ہوتا ہے۔