سپریم کورٹ میں نوازشریف کیخلاف توہین عدالت کی درخواست سماعت کیلئے مقرر کردی
سابق وزیراعظم نوازشریف کیخلاف سپریم کورٹ میں توہین عدالت کی درخواست سماعت کیلئے مقرر کردی گئی، چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی بنچ بدھ کو سماعت کرے گا، درخواست جسٹس اینڈ ڈیموکریٹک پارٹی کے شیخ احسن الدین نے دائر کی تھی، درخواست گزار کی جانب سے نواز شریف کے خلاف توہین عدالت کی استدعا کی گئی ہے۔ درخواست گزار نے موقف اپنایا ہے کہ نوازشریف نے اپنی تقریر میں توہین.عالت کی۔ عدالت عظمیٰ سے توہین عدالت کی کارروائی کرنے کی استدعاکی گئی ہے، منگل کے روز بھی نواز شریف کے خلاف توہین عدالت کی درخواست پر سماعت ہوئی، چیف جسٹس نے درخواستگزار محمود اختر کی جانب سے درخواستیں واپس لینے کی بنیاد پرکارروائی کو خارج کردیا تھا