جمشید دستی ایل ایل بی کے امتحان میں فیل ہوگئے
سابق رکن قومی اسمبلی جمشید دستی الیکشن 2019 کے بعد ایل ایل بی کے امتحان میں بھی ناکام ہوگئے ہیں۔ بہاؤالدین زکریا یونیورسٹی ملتان نے ایل ایل بی سال اول کے امتحانی نتائج کا اعلان کیا تو جمشید دستی تمام مضامین میں فیل قرار پائے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق رکن قومی اسمبلی جمشید دستی ولد سلطان محمودایل ایل بی سال اول کے تمام مضامین فیل ہوگئے ۔ جمشیددستی 1744رول نمبر کے ذریعے امتحانات میں شریک ہوئے تھے اورملتان لاء کالج میں داخلہ لیا تھا۔ جس پر جمشید دستی کا کہنا ہے کہ امتحانات کی تیاری نہیں تھی اس لئے فیل ہوا ہوں اب دوبارہ تیاری کے ساتھ امتحانات میں حصہ لوں گا