برطانیہ کے سیکرٹری دفاع کی وزیر دفاع پرویز خٹک سے ملاقات
برطانیہ کے سیکرٹری دفاع کی وزیر دفاع پرویز خٹک سے ملاقات،ترجمان وزارت دفاع کے مطابق ملاقاتوں میں دو طرفہ دفاعی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے سے متعلق امور زیر بحث آئے۔ ترجمان وزارت دفاع کے مطابق برطانوی سیکرٹری دفاع نے اپنے پاکستانی ہم منصب لیفٹیننٹ جنرل (ر)اکرام الحق سے بھی ملاقات کی، برطانوی سیکرٹری دفاع پاک برطانیہ دفاعی تعاون کے فورم کے اجلاس میں شرکت کے لئے پاکستان آئے ہوئے ہیں۔ آج ہونے والے اجلاس میں دونوں اطراف نے برطانیہ میں ہونے والے گزشتہ اجلاس کی پیشرفت کا جائزہ لیا،