سی ٹی ڈی کی اہم کارروائی، کالعدم تنظیم کے دو دہشت گرد گرفتار
سی ٹی ڈی کی جانب سے گوجرانوالہ میں کارروائی کی گئی، گرفتار دہشت گردوں میں محمدنواز اور غلام مصطفی شامل ہیں۔ سی ٹی ڈی حکام کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں سے بارودی مواد اور اسلحہ برآمد ہوا، گرفتار دہشت گرد کالعدم تنظیم کے لیے چندہ اکٹھا کرتے تھے۔ دہشت گردوں کو پسرور روڈ گوجرانوالہ سے گرفتار کیا گیا، دہشت گردوں کا ہدف قانون نافذ کرنے والے ادارے تھے۔ خیال رہے کہ یکم مارچ کو شہرقائد میں انسداد دہشت گردی فورس (سی ٹی ڈی) نے اہم کارروائی کرتے ہوئے پولیس اہلکار سمیت ایم کیو ایم لندن کے تین ٹارگٹ کلرز گرفتار کیے تھے۔