پاکستان ملک میں یکساں نظام تعلیم متعارف کرانے پر کام کررہا ہے، وزیرتعلیم
تعلیم اور پیشہ وارانہ تربیت کے وفاقی وزیر شفقت محمود نے کہا کہ پاکستان اور اقوام متحدہ کا ترقیاتی پروگرام تعلیم کے مختلف شعبوں میں ملکر کام کرسکتے ہیں۔ انہوں نے یہ بات منگل کے روز اسلام آباد میں یواین ڈی پی کے قائم مقام نمائندے Ignacio Artaza سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ شفقت محمود نے کہا کہ پاکستان ملک میں یکساں نظام تعلیم متعارف کرانے پر کام کررہا ہے۔ یواین ڈی پی کے نمائندے نے اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے تعلیم کے مختلف شعبوں میں وزارت کے کام کی تعریف کی۔