صدرکاسرکاری اورنجی شعبے پرادب اورفائن آرٹس کےذریعے معاشرے کے مثبت پہلواجاگرکرنے پرزور
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے سرکاری اور نجی شعبے پر زور دیا ہے کہ وہ ادب اور فائن آرٹس کے ذریعے پاکستانی معاشرے کے مثبت پہلوؤں کو اجاگر کرے۔ وہ پروین شاکر ٹرسٹ کے وفد سے باتیں کررہے تھے جس نے آج اسلام آباد میں ان سے ملاقات کی۔ صدر نے کہا کہ شعرا اور ادیب ہمارا سرمایہ ہیں انہوں نے کہا کہ ادب معاشرے میں امن اور ہم آہنگی کے فروغ کاایک اہم ذریعہ ہے۔