حکومت سیاحت کے فروغ کیلئے اقدامات کررہی ہے، سید ذوالفقار عباس بخاری
سمندرپارپاکستانیوں کے بارے میں وزیراعظم کے معاون خصوصی سید ذوالفقارعباس بخاری نے کہاہے کہ حکومت سیاحت کے فروغ کے لئے اقدامات کررہی ہے اور کئی بین الاقوامی کمپنیاں ملک میں سیاحت کے شعبے میں سرمایہ کاری کے لئے تیارہیں۔ ایک نجی نیوزچینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ وزیراعظم عمران خان نے سیاحت کی صنعت پرخصوصی توجہ مرکوزکی ہے کیونکہ یہ صنعت پاکستان کی معیشت کی ترقی میں اہم کردار ادا کرسکتی ہے۔ ذوالفقاربخاری نے کہاکہ پاکستان کواس سال دس اہم سیاحتی ممالک میں شامل کیاگیاہے اور یہ ہماری ذمہ داری ہے کہ پاکستان آنے والے لوگوں کو بہتر مہمان نوازی اور نظم وضبط کے ذریعے سازگارماحول فراہم کیاجائے۔