امریکا میں کورونا وائرس، پھیلاؤ روکنے کیلئے واشنگٹن بند
دارالحکومت واشنگٹن عوام کے لیئے بند کر دیا گیا۔ وائٹ ہاؤس نے دورے اور تقریبات ملتوی کر دیں۔ کوروناوائرس کا پھیلاؤ روکنے کےلیے امریکی کانگریس نے دارالحکومت واشنگٹن عوام کیلئے بند کردیا۔ وائٹ ہاؤس نے دورے اور تقریبات ملتوی کردی ہیں۔کوئی عام شخص ایوان نمائندگان، سینیٹ اور کیپیٹل ہل کے کسی دفتر میں داخل نہیں ہوسکےگا۔ بریفنگ کے دوران لوگ ایک دوسرے سے فاصلے پر بیٹھیں گے۔ حکام پریس کانفرنس یا بریفنگ کے دوران چند فٹ کا فاصلہ رکھیں گے