خوشی ہے وزیر اعظم نے نوٹس لیا ہے:شاہد خاقان عباسی

سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ ن کے رہنما شاہد خاقان عباسی کا قومی اسمبلی کےا جلاس میں اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہنا تھاکہ خوشی ہے وزیر اعظم نے نوٹس لیا ہے اور قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس بلایا ہے۔انہوں نے کہا کہ کرونا وائرس کا مسئلہ سنجیدہ ہوتا جارہا ہے اور کوئی متحرک پالیسی سامنے نظر نہیں آرہی۔ شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ یہاں کوئی پوائنٹ سکورنگ کی بات نہیں، آئیں ملکر سوچیں کرنا کیا ہے۔یہ حکومت اور اپوزیشن نہیں پورے ملک کا ایشو ہےاور ہم نے پہلے بھی کرونا وائرس کا ایشو اٹھایاتھا اور ہر فورم پر اٹھائے گے ۔ان کا کہنا تھا کہ اگر کینیڈا کے وزیر اعظم کی بیوی کو کرونا ہوسکتا ہے تو یہاں ایوان میں بھی تیس سے چالیس فیصد ارکان کو ہوسکتا ہے